ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

لاہور میں کروونا ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں کروونا ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی، تمام سینٹرز صبح 8 سے شام 6 بجے تک چلیں گے۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کل ویکسینیشن سینٹرز بند ہوں گے صرف ایکسپو سینٹر کھلا رہے گا جبکہ اتوار کو تمام سینٹرز بند ہوں گے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ عام دنوں میں سینٹرز 8 بجے سے 6 بجے تک کھلے رہے گے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  صوبے بھر میں ویکسین کا کافی اسٹاک موجود ہےتاہم شیڈول میں تمام شہروں اور ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگاناچکی کافی تعداد کی موجودگی کا ثبوت ہے ۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتوار کے روز سینٹرز کو صفائی اور ڈس انفیکشن کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ دو دن سنٹرز کو بند رکھنےوالی  خبر بھی مکمل طور پر من گھڑت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبر پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق لازمی کریں یا کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے پرائمری ہیلتھ یا سوشل میڈیا ہیلپ لائن  سے رابطہ کریں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More