کیا ہیراپھیری 3 بنائی جارہی ہے؟

سماء نیوز  |  Jul 20, 2021

کامیڈی فلموں کےشائقین کیلئے امکان ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ فلم ‘ ہیرا پھیری’ کو ایک بار پھر دیکھ سکیں گے۔

اداکار پاریش راول نےکہ بالی ووڈ کی مشہورمزاحیہ فلموں میں سے ایک ہیرا پھیری کو تیسری بار پیش کیا جاسکتا ہے۔

فلم میں بابو بھیا کا معروف کردار ادا کرنے والے پاریش نے کہا کہ اس حوالے سے کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک آپ کو خوشخبری ملے گی۔

ہیرا پھیری بالی ووڈ کی کامیاب ترین کامیڈی میں سے ایک ہے جسے کلاسک سمجھا جاتا ہے۔ فلم 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار ، سنییل شیٹی ، اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بے حد پسندیدگی کے بعد سال 2006 میں فلم کا سیکوئل ریلیز کیا گیا تھا۔

ان دونوں فلموں نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اس کے کچھ مناظر پرمیمز تک بنائی گئیں ، خصوصا اکشے کمار اور پاریش راول کے مکالموں نے بھی خوب شہرت حاصل کی۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ہیرا پھیری نے کبھی باکس آفس پر نمایاں کمائی نہیں کی اوراسے اصل مقبولیت ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بعد ہی حاصل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More