صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے زیرِ انتظام پناہ گاہ کا دورہ

اے پی پی  |  Jul 21, 2021

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے زیرِ انتظام پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ کے مکینوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے زیرِ انتظام پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ کے مکینوں کو عید کی مبارکباد دی۔

صدر مملکت کو پناہ گاہ میں مکینوں کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے لوگوں سے کورونا کے دوران روزگار کے متعلق استفسار کیا۔

انہو ں نے پناہ گاہ کے مکینوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا، مکینوں نے صدر مملکت سے مُلاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے عید الاضحٰی کا پہلا دن عوام کے درمیان گزارا۔ صدر مملکت نے یتیم خانے، پمز ہسپتال، ایوانِ صدر کالونی میں بھی لوگوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More