مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، وزیراعظم

بول نیوز  |  Jul 23, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تراڑکھل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی نے لکھا نوازشریف نے مودی سے خفیہ میٹنگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال کی دونوں حکومتوں کو دیکھ لیں، کیا 10 سالوں میں دنیا میں کشمیر کا کسی نے نام لیا، ہماری حکومت کے 3 سال دیکھ لیں، مودی جہاں جاتا ہے کہتا ہے پاکستان دہشتگرد ملک ہے، مودی کشمیریوں پر تشدد کررہا ہے، مودی کو منتیں کر کے شادی پر بلایا، آپکے آنے سے رونق ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرداری کو پیسے ملنے سے وقت ملتا تو کشمیر کی بات کرتا، سنا ہے کشمیر کمیڑی پر کوئی ڈیزل تھا، کشمیر کا معاملہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا، کشمیر کے معاملے پر بات کرتا ہوں کرتا رہوں گا، غربت کم کرنے کیلئے 2 پروگرام چلائیں گے، احساس پروگرام سے نچلے طبقے کو سبسڈی دیں گے، کامیاب پروگرام سے ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز دی ہے، تیزی سے غربت خیبرپختونخوا میں کم ہوئی ہے، کے پی میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہوا، سب سے پہلے آزاد کشمیر میں غربت کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں شرکت سے کے پی میں تباہی مچی، کے پی میں اقتدار میں آئے تو روزگار ختم تھا، فیکٹریاں بند تھی، الیکشن آنے لگتا ہے تو کہتے ہیں دھاندلی ہوگئی، ان کے لیے صرف وہ ٹھیک ہوتا ہے جب ان کا اپنا امپائر ہو، نوازشریف نے جس طرح کی سیاست کی اسی طرح کی کرکٹ تھی، جب نوازشریف آؤٹ ہوتا تھا تو وہ امپائر نو بال کر دیتے تھے، ہم دنیا میں پہلی بار نیوٹرل امپائر لیکر آئے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ایک سال سے کہہ رہے ہیں بیٹھ کر اصلاحات کریں، ایسے الیکشن ہوں ہار ماننے والا ہار تسلیم کرے، انتخا بی اصلاحات پر اپوزیشن نہیں آتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت، عملہ اور الیکشن کمیشن آپکا، دھاندلی ہم کریں گے؟ فنانس منسٹر بنے تو اپنے امپائر لیکر گراؤنڈ میں آتے تھے، ابھی سے یہ بات چیت شروع ہوگئی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوگی، کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں، یہ بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیر کی عوام کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، شاندار استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More