سافٹ ویئر میں پاکستان آنے والے تمام چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے، آئی جی پنجاب

بول نیوز  |  Jul 23, 2021

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سافٹ ویئر میں پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت لاہور میں پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دیا۔

 انہوں نے کہا کہ معلومات میں غیر ملکیوں کے نام، فون، پاسپورٹ، رہائشی پتہ اور نمبر سمیت تمام تفصیلات موجود ہوں، سافٹ ویئر کی تیاری میں ائیر پورٹس پر ایس پی یو کے چائنیز ڈیسک سے بھی معاونت لی جائے، مذکورہ بالا سافٹ ویئر کی تیاری میں محکمہ ایف آئی اے سے بھی درکار کی ہرممکن معاونت بھی حاصل کی جائے۔

دوران اجلاس ڈی آئی جی آئی ٹی نے پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

          اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے کہا کہ پولیس دفاتر میں پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے آئندہ ہفتے میں سٹاف ٹریننگ کے بعد ٹیسٹ رن شروع کردیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے مزید کہا کہ پیپر لیس ورکنگ کا ” پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم “ آئندہ دس روز میں باقاعدہ لانچ کردیا جائے، ”پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم“ فائل ورک کے خاتمے اور جدید پولیسنگ کے نظریے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

          واضح رہے کہ دوران میٹنگ گمشدہ بچوں اور انکے ساتھ پیش آنے والے جرائم کے حوالے سے ایپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

انعام غنی نے کہا کہ گمشدہ بچوں کے حوالے سے ایپ کو دو ہفتوں میں تیار کر کے لانچ کردیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی لیگل ڈاکٹر معین مسعود سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More