شوہر عمر شریف کوامریکا لانے کیلئے کوشاں ہیں، ریما خان

بول نیوز  |  Sep 14, 2021

پاکستان فلم انڈسٹری کی ورسٹائل صاد بہار فلم اسٹار ریما خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب، کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو امریکا لانے اور یہاں علاج معالجے کی سہولتیں دینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریماخان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمر شریف کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں ان کےلئے ایک تفصیلی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

 فلم اسٹار نے لکھا کہ عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مزاح نگاروں میں ہوتا ہے، بلاشبہ وہ ہر دور کے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما خان نے لکھا کہ آج یہ جان کر پریشان ہوں کہ وہ اپنی شدید بیماری کی وجہ سے درد اور تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جو عمر شریف کو علاج معالجے کیلئے امریکا لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر سید طارق شہاب نے ہائی رسک طریقہ کار کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکا منتقل کرنے کے انتظامات میں عمر شریف کے خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔

ریما خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ عمر شریف صاحب کو اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں ہر ممکن مدد کریں۔

واضح رہےکہ حکومت سندھ نے ممتاز اداکار اور نامور کامیڈین عمر شریف کے لیے ائیر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More