نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اچھی تیاری کررہے ہیں، عثمان قادر

بول نیوز  |  Sep 14, 2021

لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اچھی تیاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر عثمان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ ہو یا پریکٹس، کپتان بابر اعظم سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں۔

لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ ان سیشنز میں تمام لیگ اسپنرز، میں، شاداب خان اور زاہد محمود اجتماعی اہداف بنارہے ہیں، بطور اسپنر ثقلین مشتاق کی موجودگی کا بھی فائدہ اٹھارہا ہوں۔

عثمان قادر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اچھی تیاری کررہے ہیں، مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

لیگ اسپنر عثمان قادر نے مزید کہا کہ ٹریننگ سیشن کے پہلے روز ہی سینٹر پچ پر پریکٹس میچ کھیلنا مفید رہا، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More