صبا قمر کی ایک اور ویڈیو ہوئی وائرل

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

پاکستانی مشہور اور معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اپنے ایک شوٹ پر موجود ہیں اور یہاں مستی کرتے ہوئے ڈانس کرنے لگتی ہیں۔

اس شوٹ کے لئے اداکارہ صبا قمر نے ایک ویسٹرن لک کو مد نظر رکھتے ہوئے آؤٹ فٹ پہنا ہوا ہے ۔

اس شوٹ کے دوران اداکارہ اچانک ڈانس کرتے ہوئے ایک کونے سے وسرے کونے چلی جاتی ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ میں آج بھی دل سے ایک چھوٹی بچی ہی ہوں اور مجھے ایسے رہنا اچھا لگتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ سوئمنگ پول میں دیکھائی دیں تھیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے لکھا ہے کہ ’زندگی میں آگے بڑھنے اور خوش رپنے کے لئے انسان کو سیکھتے رہنا چاہیئے‘۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More