84 لاکھوں روپے کی نایاب سبزی مگر کہاں؟ دنیا کی 4 مہنگی ترین سبزیاں جن کی قیمتیں آپ کو بھی دنگ کر دیں گی

ہماری ویب  |  Sep 15, 2021

پاکستان سمیت مختلف شہروں میں سبزیوں کے داموں میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب عوام کی قوت خرید سے سبزی بالکل باہر نظر آتی ہے۔ یہ ہم اُن سبزیوں کی بات کر رہے ہیں جو ہم بازاروں میں کھڑے ٹھیلوں سے خریدتے ہیں۔

لیکن آج ہم جن 4 سبزیوں کی بات کرنے جا رہے ہیں اُن کی قیمتیں لاکھوں میں ہے۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں دنیا کی 5 مہنگی ترین سبزیوں پرجن کی قیمت آپ کے وہم و گمان سے بھی زیادہ ہے۔

1- یارتسا گُنمبو مشروم

ہمالیہ کے پہاڑوں میں 3ہزار سے پانچ ہزار میٹر کے بُلندی پر اُگنے والا یہ مشروم کیٹرپیلر فنگس کے نام سے بھی دنیا بھر میں جانا جاتا ہے لیکن ایشیائی ممالک میں یہ اپنی مقامی نام یارتسا گنمبو سے مشہور ہے جس کے معنی گھاس کا کیڑا ہے۔

یہ مشروم کوہ ہمالیہ میں نیپال، ہندوستان، بھوٹان اور چین میں تبت کے علاقے میں قدرتی طور پر اُگتا ہے اور انتہائی نایاب ہے۔ یہ مشروم دُنیا کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ اور اسے سُوپ کے علاوہ اور بھی ایسے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے

مذکورہ سبزی یارتسا گنمبو مشروم کی بہترین معیاری کے 453 گرام مشروم کی قیمت 2012 میں 50 ہزار ڈالر تک چلی گئی تھی یعنی آدھا کلو سے بھی کم یہ مشروم تقریباً 84 لاکھ پاکستانی روپئے میں فروخت ہُوا تھا۔

2- لابانوتی آلو

ایک اور نایاب سبزی کی بات کرتے ہیں جس کا نام لابانوتی آلو ہے۔ ویسٹرن فرانس کے ایک جزیرے میں اُگنے والا یہ آلو سال میں صرف 100 ٹن کے قریب کاشت ہوتا ہے اور ایک ایک لابانوتی آلو کو کسان اپنے ہاتھ سے کاٹتا ہے۔ یہ آلو سبزی منڈی میں تقریباً 320 ڈالر فی پاونڈ یعنی آدھا کلو سے 50 گرام میں فروخت ہوتا ہے اور پاکستانی روپے فی کلواس کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار روپے بنتی ہے۔

3- ہوپ شوٹس

پھر آتے ہیں ہوپ شوٹس نامی ایک اورمہنگی ترین سبزی کی بات کرنے جو شاید آپ نے پہلی بار سنی ہوگی۔ لیکن یہ جس بھی نام سے خریدی جائے اس کی قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس کی وجہ اس کی کاشت پر ہونے والی محنت ہے جس نے عالمی مارکیٹ میں اس کے نرخوں کو آسمان پر پہنچاہواہے اور یہ بازار میں تقریباً 900 ڈالر فی کلو میں فروخت ہوتی ہے جو پاکستانی روپئے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپئے بنتے ہیں۔ یہ سبزی تھوڑی بہت چھوٹے پھولوں کی مانند لگتی ہے۔

4- یاماشیتا پالک

پالک عام طور پر سستی سبزیوں میں شمار ہوتی ہے لیکن جاپان میں اُگائی میں پیدا ہونے والی یہ پالک جو فرانس میں بھی کاشت کی جاتی ہے اور دُنیا میں صرف مچلن سٹیرڈ شیف اسے خریدتے ہیں اور اسکی ایک پاونڈ کی قیمت 13 سے 14 ڈالر ہے یعنی ایک کلو کی قمیت تقریباً 5 ہزار روپئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More