واٹس ایپ کے ذریعے بھی کاروبار کرنا اب ہوگا آسان

بول نیوز  |  Sep 18, 2021

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے  ۔

رپورٹس کے مطابق  واٹس ایپ نے تجرباتی طور پر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلی کیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز کو تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

س فیچر کو کاروبار کی ہزاروں کیٹگریز بشمول فوڈز، ریٹیل اور مقامی خدمات پپر ٹیسٹ کیا جائے گا اور اسے فی الحال برازیل میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاہم جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے استعمال کندگان کو ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ڈائریکٹری میں شاپس ڈھونڈنے کی سہولت دی گئی ہے، جو کہ فیس بک کی جانب سے اپنی خدمات میں بہترین ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے کا حالیہ فیچر ہے۔

 اس میسیجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف چھوٹی کمپنیاں بلکہ بڑے کاروبار بھی API( سافٹ ویئر انٹرفیس) کے ذریعے اس نظام سے منسلک ہوسکیں گے، جس سے ان کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More