سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کیلئے کتنے پیسے لیئے؟

سماء نیوز  |  Sep 19, 2021

معروف ریئلٹی شو بگ باس 15 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ملے والی رقم سامنے آگئی ۔

مشہور بھارتی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان کو بگ باس 15 ہوسٹ کرنے کیلئے 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دئے جائیں گے ۔

حال ہی میں بگ باس 15 کا نیا پرومو ریلیز کیا گیا ہے، پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں گم ہوگئے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے نئے سیزن میں تھیم جنگل سے منسلک ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More