میں پاکستان جارہا ہوں،میرے ساتھ کون آرہا ہے؟کرس گیل

سماء نیوز  |  Sep 19, 2021

فائل فوٹو

معروف ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل نے کیوی ٹیم کے مایوس کن اعلان کے بعد پاکستان جانے کا اعلان کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر حمایت میں بول پڑے اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟۔

واضح رہے کہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے کرس گیل دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

بس کرس گیل کے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی۔ ٹوئٹ پوسٹ ہوتے ہی ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مداحوں سمیت کھلاڑیوں نے بھی گیل کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹوئٹس کی گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ آپ سے یہاں ملتے ہیں۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں، جب کہ شاداب خان بولے کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More