پیپلزپارٹی کو ای وی ایم کی حمایت کرنی چاہئے،اعتزازاحسن

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

 

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی حمایت کرنی چاہئے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں تو اپنے پارٹی کے اجلاسوں بھی میں یہی کہہ چکا ہوں کہ ہمارے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مسلم لیگ ن ہے جو 30 سال سے برسر اقتدار ہے اور شناختی کارڈ اور ووٹر لیسٹ انہوں نے ہی بنائی ہوئی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے ہر حلقے میں 10 سے 15 ہزار جعلی ووٹ رجسٹرڈ ہیں اور ان کو یہ خدشہ ہے کہ ای وی ایم سے ڈبل ووٹ نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام اراکین اسمبلی اس بات سے واقف ہے کہ الیکشن میں ان کو ہر حلقے سے 10 سے 15 ہزار ووٹ جعلی ملتے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے آنے سے اب یہ ٹھپہ بریگیڈ نہیں چلے گا اور یہ سسٹم ہم سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں عرصہ دراز سے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کئی دفعہ کہہ چکے ہیں کہ ہم نے الیکشن چوری کیا تھا اور یہ اقبال جرم ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمشنر کے ساتھ خود ہی تلخی پیدا کی ہے۔

اعزاز احسن کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کی شریف خاندان کے ساتھ واضح قربت ہے اور یہ دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈسکہ الیکشن سمیت چند اقدامات سے الیکشن کمشنر کا رویہ اپنے خلاف محسوس ہوا لیکن ان کو تقررری کے وقت سوچنا چاہئے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More