وزیراعظم کےمعاون خصوصی توانائی تابش گوہرمستعفی

سماء نیوز  |  Sep 21, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر سے استعفی طلب کیا تھا۔معاون خصوصی برائے توانائی کی کارکردگی سے وزیراعظم غیرمطمئن تھے۔وزیر توانائی حماد اظہربھی معاون خصوصی کی موجودگی سےناخوش تھے۔وزیرتوانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی اورتابش گوہرکےحوالےسے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاورپلانٹس میں منظورِ نظر افسران کی تعیناتی کا الزام تھا۔انھوں نے رواں برس جنوری میں بھی استعفی دیا تھا تاہم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفٰی مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا تھا کہ ان کے تحفظات دور کردیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔

تابش گوہر کو اکتوبر 2020 کے اوائل میں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More