وزیراعظم سےملاقات،کھلاڑیوں کی تصاویر وائرل

سماء نیوز  |  Sep 23, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم سے وزیراعظم عمران کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

روایتی لباس میں ملبوس ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے قومی کھلاڑی وزیراعظم عمران سے ملاقات کے لیے پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا، ترجمان وزیراعظم شہباز گِل اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

وزیرِاعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کےحوالے سے ٹپس دیں اور پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے اس سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب کرکٹرز وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے تاثرات بیان کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More