یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

بول نیوز  |  Sep 24, 2021

دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی طرح یوٹیوب کی جانب سے بھی اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رہتی ہیں۔

اسی کوشش کے صلے میں کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو اپنی ببترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اچھا اقدام ہے۔

اس فیچر کی مدد سے یوٹیوب کے لیپ ٹاپ یا سسٹم صارفین کو ڈاؤن لوڈ کے بٹن کا آپشن دیا جائےگا۔

فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔

ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔

جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔

ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔

بظاہر اس فیچر سے کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا انحصار دستیاب اسٹوریج پر ہوگا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More