وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

اے پی پی  |  Sep 26, 2021

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئےہیں، ہیتھرو ائرپورٹ پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور نائب سفیر ڈاکٹر فیصل عزیز اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا،

وزیر خارجہ آج رات پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے میں شرکت کریں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی فارن افیرز کمیٹی کے سربراہ اور ممبران پارلیمنٹ ،

برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹرس اور اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ،

لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور پاک برطانیہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے،وزیر خارجہ کا یہ دورہ برطانیہ ،دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کا مظہر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More