حکومت نےعوام کو مہنگائی کےسیلاب میں مبتلا کردیا ہے، شہباز شریف

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس  لینے کا مطالبہ کردیا۔

شہبازشریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے۔ حکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے قرضوں کے باعث عوام مہنگائی کے سیلاب میں مبتلا کردیا ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کےلیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے دلچسپی لی۔ شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔

ان  کا کہنا  ہے کہ 3سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔ بجلی گیس پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد بھی  آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے۔

نون لیگ نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا تو عمران نیازی نے اس پر تنقید کی۔ عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرہ لگاتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More