عمران خان سےبڑا چور وزیراعظم پاکستان میں نہیں گزرا،بلاول بھٹو

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلیے پیپلزپارٹی کی اشد ضرورت ہے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو نوکریاں اور مکان دینے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا کرنے کے بجائے روزگار اور چھت چھین لی۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جتنی مہنگائی ہے اتنی تاریخ میں کبھی نہیں رہی، بجلی، پٹرول، گیس، اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ عمران خان نے کراچی کے عوام کو ہر وعدے کے عوض دھوکا دیا، جتنا چور اس وقت ہمارا وزیراعظم ہے اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ بےنظیر بھٹو جان کی پروا کیے بغیر پاکستان واپس آئیں تاکہ ملک کو آمریت سے نجات دلائی جاسکے لیکن انہیں شہید کردیا گیا، پیپلز پارٹی کے جیالے بم دھماکوں سے نہیں ڈرتے ہم سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی ہے، ہم پہلے دن سے قائد عوام اور شہید بی بی کا سفر شروع کردیں گے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر بلاول نے اپنی جماعت کا یوم تاسیس خیبر پختونخوا میں منانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More