بسترپر لیٹے لیٹے موویز دیکھیں اور 24ہزار پاؤنڈ کمائیں

سماء نیوز  |  Oct 21, 2021

کیا آپ بیروزگار ہیں یا گھر بیٹھے ہزاروں پاؤنڈ کمانا چاہتے ہیں؟، ایسے لوگوں کیلئے ایک انوکھی جاب لائی جارہی ہے جس میں آپ کو کچھ بھی کام کرنے کی ضرورت نہیں، بس اپنے بستر پر لیٹے لیٹے فلمیں دیکھنی ہیں۔

کرافٹڈ بیڈز نامی لگژری بیڈ کمپنی اب اپنے میٹریس کے تجربے کیلئے ایسے لوگوں سے درخواستیں وصول کررہی ہے، اعلیٰ معیار کے میٹریس کی ہفتہ وار ٹیسٹنگ کے اس کردار کیلئے لوگوں کو سالانہ 24 ہزار پاؤنڈ تنخواہ دی جائے گی۔

اس نوکری کیلئے لوگوں کو بہترین سکون کیلئے اعلیٰ معیار کے میٹریس فراہم کئے جائیں گے اور ان پر لیٹنے کیلئے انہیں ادائیگی بھی کی جائے گی۔

کارکن پورا ہفتہ 37.5 گھنٹے کیلئے ہر نئے گدے کے آرامدہ ہونے کا تعین کریں گے۔

کرافٹڈ بیڈز کے مارکیٹنگ منیجر برائن ڈلن کا کہنا ہے کہ ہم اس کردار کو شروع کرنے کیلئے بیحد پُرجوش ہیں کیونکہ گاہکوں کا اطمینان ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے موجودہ خریداروں کی جانب سے بہترین ریویوز آرہے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ جاری رہے اور گدوں کو ٹیسٹ کرنے کیلئے لوگوں کو ملازمت پر رکھنا اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

یہ نوکری مکمل طور پر اپنے گھروں کیلئے ہوگی، جس میں انہیں ٹیسٹر کے طور پر بیڈ بھجوایا جائے گا، انہیں دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس نوکری کیلئے صرف برطانیہ میں رہنے والے ایسے شہری ہی درخواست دینے کے اہل ہوں گے، جو اکیلے بغیر کسی رکاوٹ کے میٹریس ٹیسٹ کرسکیں اور ہفتہ وار اپنا ریویو فارم تحریر کرنے کی بھرپور مہارت کے حامل ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More