فلم کے سیٹ پر اداکار کی گولی سے خاتون ہلاک

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

ہالی ووڈ کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چلنے والی گولی سے فلمی منظر کی عکاسی کرنے والی سنیماٹوگرافر خاتون ہلاک ہو گئیں۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمی اداکار اور پروڈیوسر ایلک بالڈون کی پراپ گن سے چلنے والی گولی سے خاتون سنیماٹوگرافر یا عکاس ہیلینا ہوچینز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

پراپ گن سے چلنے والی گولیوں سے فلم کے ہدایت کار جوئل سوزا بھی زخمی ہیں۔ پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور ایلک بالڈون پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

نیو میکسیکو کے علاقے سانتا فے کے کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے یہ حادثہ ایک فلم ‘رَسٹ‘ کے سیٹ پر ہوا، اس حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

خاتون سنیماٹوگرافر یا عکاس ہیلینا ہوچینز کو فلمی دنیا میں ان کی صلاحیتوں کے تناظر میں بہت وقعت دی جاتی تھی۔ وہ امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کی تعلیم یافتہ تھیں۔

ہیلینا ہوچینز کا تعلق یوکرائن سے ہے،امریکی فلم انڈسٹری میں داخل ہونے سے پہلے وہ یورپ میں کئی دستاویزی فلموں کو عکس بند کر چکی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More