بپی لہری کی گولڈ کلیکشن میں چائے کا سیٹ

اردو نیوز  |  Nov 05, 2021

جب بات سونے کی چینوں کی آتی ہے تو اکثر ذہن میں انڈین میوزک ڈائریکٹر بپی لہری کا چہرہ آتا ہے۔ وہ سونے کے زیورات سے انسیت رکھنے کے لیے مانے جاتے ہیں۔

لیکن اب ان کے پاس صرف سونے کے زیورات نہیں پائے جائیں گے۔ کیونکہ دیوالی کے پہلے دن، دھنتیرس کے موقع پر انہیں سونے سے بنے چائے کے سیٹ کا تحفہ دیا گیا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بپی لہری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سونے کی بہت سی چینز ہیں اور اب انہوں نے سونے سے بنے چائے کے سیٹ کا انتخاب کیا تھا۔

دھنتیرس منانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’آج دھنتیرس پر میں نے میری اہلیہ سے کہا کہ میرے لیے ایک گولڈ ٹی سیٹ لے آئیں۔ میں نے ایک خوبصورت ٹی سیٹ دیکھا تھا جو مجھے چاہیے تھا۔ تو وہ میرے لیے شاپنگ پر گئیں اور وہ خرید لائیں کیونکہ یہ سونا خریدنے کے لیے مبارک دن ہے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس کے بجائے سونے کے کسی زیور کا انتخاب کیوں نہیں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’نہیں، اس بار گولڈ چینز نہیں لیں گے۔ گولڈ کا سب کچھ تو ہے ہی۔ مجھے لگا کہ چائے کا سیٹ، کپ یا پلیٹیں بہتر ہوں گی۔‘

سونے کے لیے مشہور ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ مجھے گولڈ مین کہا جاتا ہے۔ سونا میرے لیے خوش آئند ہے۔ میرے گانے اس وقت مشہور ہوئے جب میں نے سونا پہننا شروع کیا۔‘

دھنتیرس کے موقع پر بپی لہری کو سونے کے چائے کے سیٹ کا تحفہ ملا۔ فائل فوٹو: روئٹرزبپی لہری نے بالی وڈ کی مشہور فلمیں جیسا کہ ’دسکو ڈانسر‘، ’نمک حلال‘، ’ہمت والا‘ اور ’شرابی‘ کے لیے گانے گائے ہیں۔

تاہم پرانے گانوں کو نئی فلموں کے لیے نئی شکل دینے سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔

’یہ ٹرینڈ میرے پرانے گانے، ٹما ٹما، کو فلم بدری ناتھ کی دلہنا کے لیے دوبارہ بنانے سے شروع ہوا۔ پبلک کی پسند سب سے اہم ہے۔ پبلک میرا سب کچھ ہے۔‘  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More