عُمر کی موت کی وجہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ کی جذباتی پیغام کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 15, 2021

گذشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستان کے مقبول ترین کامیڈین عمر شریف اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے جس کے بعد پورا پاکستان غم میں مبتلا ہوگیا تھا۔ انہیں میں عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی شامل تھیں جو ان کے اس دنیا سے جانے پر سب سے زیادہ غم کا شکار تھیں۔

حال ہی میں عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عمر شریف اور ان کی موت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

عُمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے کہا ہے کہ وہ اُن کے شوہر کی موت کی وجہ بننے والے افراد کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

زرین غزل کی جانب سےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے بنائے گئے ناشتوں کی تصاویر اور عُمر شریف کو ان کی زندگی میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں کچھ مناظر اداکار کے انتقال کے بعد کے اُن کے گھر کے ہیں۔

عمر شریف کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ چالیس دن سے میں نے ناشتہ اور کھانا نہیں بنایا، شادی کے وقت کھانا پکانا نہیں آتا تھا، سب عُمر کے لیے سیکھا صبح آپ کے لیے ناشتہ بنا کے ٹرالی سجا کر لانا اچھا لگتا تھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں اب ناشتہ نہیں بناتی، اب صبح اُٹھ کر چائے کا کپ سائیڈ ٹیبل پر نہیں رکھتی، اب صبح کمرے کا ٹی وی آن نہیں کرتی، اب آپ کی کُرسی پر کوئی نہیں بیٹھتا۔ زرین عُمر نے کہا کہ آپ کے انتقال کے بعد گھر اور زندگی دونوں بدل گئی ہیں۔

عُمر شریف کی اہلیہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ موت تو آنی ہے، مجھے بھی آئے گی لیکن میں اُن لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی جو آپ کی موت کی وجہ بنے۔

اُنہوں نے کہا کہ جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا، اُن کو جس نے رُلایا، میں معاف نہیں کروں گی۔

عمر شریف کی اہلیہ نے آخر میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا، 40 دن پہلے شادی شدہ تھی اور آج بیوہ ہوں، میں کسی کو معاف نہیں کروں گی۔

خیال رہے گزشتہ ماہ اکتوبر میں شدید بیماری میں مبتلا عمر شریف ہم سب سے بچھڑ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More