پاک بنگلادیش سیریز:ٹکٹس کیلئےبورڈ نےشرط رکھ دی

سماء نیوز  |  Nov 16, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف سیریز کےلیے شائقین کرکٹ کو کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پر ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق پاک بنگلادیش کرکٹ سیریز کے دوران 50 فیصد شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت شائقین کو کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھانا لازمی ہوگا۔

پاک بنگلادیش سیریز کے تمام میچز شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم (میرپور) جبکہ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم (چٹاکانگ) میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لےگی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں شیڈول ہیں، جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More