دنیا کو ہنسانے والے چارلی چپلن کی قبر پر چھ فٹ موٹی کنکریٹ کی تہہ کیوں ڈالی گئی؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

ہماری ویب  |  Nov 17, 2021

چارلی چپلن دنیا کے وہ مشہور شخص ہیں جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے، آج ہم آپ کو عالمی شہرت یافتہ اسٹار چارلی چپلن کے بارے ایک انوکھی بات بتائیں جسے کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

چارلی چپلن کی صحت 1960 کے بعد گرنے لگی تھی، جبکہ 1977 تک انہیں بولنے اور چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آنا شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم انہوں نے وہیل چیئر کا استعمال بھی شروع کردیا تھا۔

چارلی چپلن نے اپنے آخری ایام سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گزارے، 25 دسمبر 1977 کی رات جب مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں منا رہی تھی، تب دنیا کے لیجنڈری اداکار چارلی چپلن دنیا سے رخصت ہوگئے۔

کہا جاتا ہے انتقال سے قبل چارلی چپلن کے قریب بیٹھے پادری نے انہیں کہا کہ خدا آپ کی روح پر رحم فرمائے، تو اس پر چارلی نے کہا کہ کیوں نہیں یہ روح اسی کی تو ہے۔

دنیا بھر میں موجود چارلی چپلن کی انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم چالی چپلن کو سوئٹزرلینڈ ایک قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

چالی چپلن کی وفات کے چند ماہ بعد یہ خبر سامنے آئی کہ ان کی باڈی کو چرا لیا گیا ہے۔ جبکہ چوروں نے چالی چپلن کی باڈی کے بدلے 6 لاکھ سوئس فرانک طلب کیے تھے۔

دوسری جانب پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد چالی چپلن کی باڈی کو برآمد کرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی باڈی کو دوسرے قبرستان میں دفن کیا گیا۔

تاہم اس بار چارلی چپلن کی قبر پر چھ فٹ موٹی کنکریٹ کی دیوار کھڑی کردی تھی۔ تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسا کوئی واقع نہ ہوسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More