گھر والوں نے قبر کھود لی تھی، جنازے کا انتظار کر رہے تھے لیکن ۔۔ جانیئے 9 ہفتوں وینٹی لیٹر پر آخری سانسیں لینے والی خاتون اچانک زندہ کیسے ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Nov 19, 2021

زندگی اور موت خُدا کے ہاتھ ہے۔ وہ جب چاہے، جب تک چاہے انسان کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ معجزات کرنے والی ذات بھی صرف خُدا کی ہے۔ مرتے ہوئے میں جان ڈال دے یا پھر زندہ کو دنیا سے دور کردے۔ پورٹ لینڈ کی رہائشی 70 سالہ خاتون بیٹینیا لرمین ہیں۔ ان کو کورونا وائرس ہوگیا تھا اور یہ شدید بیمار تھیں۔ ان کی اچانک سانسیں رُک گئیں اور یہ وینٹی لیٹر پر چلی گئیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق:

'' بیٹینیا کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی رہی اور وہ کوما میں چلی گئیں، ان کے بچے ان سے ملنے کے لئے ترستے رہے، ہم نے اپنی طرف سے جتنی کوششیں کیں وہ سب ماند پڑ گئیں۔ یہ خاتون ستمبر سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ اب کچھ روز قبل ان کی سانسیں بالکل ختم ہونے لگیں، ہم نے ان کے خاندان والوں کو بُلا کر کہا کہ اب ان کا کچھ بھروسہ نہیں ہے، یہ کبھی بھی دُنیا سے جا سکتی ہیں۔ 2 دن قبل ان کی حالت میں بالکل بہتری نہیں تھی، جس کے بعد گھر والوں نے اپنی طرف سے ان کی آخری رسومات کی تیاری کرنا شروع کردی تھی۔ خاتون کے بیٹوں نے ہماری ہدایات کے مطابق قبر کھود لی اور دیگر انتظامات مکمل کرلئے تھے۔ لیکن پھر اچانک یہ ہوش میں آگئیں ۔ ''

بچے کہتے ہیں:''

ہم نے بہت دعائیں مانگی ہیں، اپنی والدہ کی زندگی کے لئے، ہم نہیں جانتے تھے کہ جب ہم بالکل نا امید ہو جائیں گے تو خدا ہمیں ہماری ماں واپس کردے گا۔ ''

ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟

ڈاکٹروں کے مطابق: '' ان کو کورونا وائرس تھا جو اب ختم ہوگیا، ہم نے دیکھا کہ اچانک خاتون نے حرکت کرنا شروع کردی، فوری ان کے ٹیسٹ کروائے گئے اور کچھ ہی وقت میں یہ اُٹھ گئیں، ہم نے ایسے معجزات بہت کم دیکھے ہیں کہ جب اخری رسومات کی تیاری مکمل ہو اور مریض ٹھیک ہو جائے۔ ''

بیٹے نے مذید کیا بتایا؟

جب ہم والدہ کو ہسپتال سے ان کی آخری آرام گاہ منتقل کرنے کا سوچ رہے تھے تو ڈاکٹر نے فون کیا اور بتایا کہ تمہاری ماں بالکل ٹھیک ہوگئی ہے، مجھے لگا یہ کون سا مزاق ہے ہم اندازہ ہی نہیں کر پا رہے تھے کہ کیسا سچ ہے لیکن پھر جب ان کو اپنی آنکھوں سے سلامت دیکھا تو یوں لگا جیسے مجھے زندگی مل گئی ہو۔
مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More