بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی 20، شاہنواز دھانی کی پہلے اوور میں وکٹ

اردو نیوز  |  Nov 22, 2021

پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ڈھاکہ شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے نوجوان بولر شاہنواز دھانی ڈیبیو کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے اوور میں نجم الحسین کو بولڈ کر کے کیئریر کی پہلی وکٹ حاصل کی ہے۔

ٹیم میں سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا۔ بلے باز افتخار احمد کی بھی پاکستان کے پلیئنگ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

فخر زمان اور عماد وسیم کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک بیٹے کی علالت کے سبب سیریز کے آخری میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم پہلے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیت چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More