جائز مطالبات مانیں گے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات مانیں گے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کئے جائیں گے، پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More