سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانا بنایا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانا بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے خلاف خبریں چلانے والا صحافی گزشتہ 20 روز سے لاپتہ ہیں۔

 صحافی سید زید کے ورثاء کی قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سے ملاقات ہوئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صحافی کے ورثاء کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ملاقات میں ورثا نے حلیم عادل شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 روز قبل 20 سے زائد مسلح افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں، 20 روز گزرنے کے باوجود سید زید کا کچھ پتا نہیں چلا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صحافی سید زید کے ورثاء کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کریں گے، سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانا بنایا جاتا ہے، این آئی سی وی ڈی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ کلمہ حق بولنے پر اب لوگ اغوا ہونے لگے ہیں، اداروں کو ایکشن لینا چاہیے صحافی کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی کے ورثا ہمارے پاس آئے ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی، اگر صحافی کے خلاف کوئی کیسز ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More