ایٹمی تنصیبات اور پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، پاکستان

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

ترجمان پاک فوج عاصمم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات اور پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس حوالے سے رپورٹ کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں۔ 

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت نے F16 گرانے کا جھوٹا ڈرامہ کرکے پائلٹ کو ایوارڈ دیا، بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ عالمی برادری کو اب علم ہو رہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہورہا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے پہلے بھی عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کراتا رہا ہے، اب بھارت کے اندر سے بھی اس حوالے سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 35 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ نام نہاد اور جھوٹے سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں تشدد کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کرتا رہے گا، یہ یقنینی بات ہے کہ افغانستان کو امداد کی بہت ضرورت ہے اور عالمی برادری بھی اس ضرورت سے آگاہ ہے، پاکستان نے چار سی 130 طیاروں کے ذریعے افغانستان میں امداد بھجوائی ہے۔ افغان شہریوں کے لیے خوراک، خیموں اور ادویات کی مد میں پانچ ارب روپے کی امداد دی گئی ہے۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک کہہ رہے ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت سے افغانستان کو امداد کی فراہمی کا ایک ٹائم فریم ہے، اس ٹائم فریم کے اندر اس عمل کو مکمل کیا جائے گا، واہگہ کے راستے افغانستان کو امدادی گندم کی ترسیل کے لئے بھارتی ناظم الامور کو مطلع کردیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More