بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے،بابراعظم

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔

بابر اعظم نے کہاکہ بنگلادیش کو ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے سکتے،یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنز میں سیٹ ہونے میں وقت لینا پڑتا ہے ۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمیں فوکس ہونا پڑے گا اورتحمل کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹائم کم ملا ہے ہم کئی ماہ سے وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں سوئچ ہونا ہےلیکن ہم پروفیشنل ہیں جلد سوئچ ہونا پڑے گا۔

بابر  اعظم کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر سیریز میں مجھے ہی رنز کرنا ہیں دوسرے بیٹسمین بھی ہیں انہوں نے بھی ذمہ داری لی ہے ، کوشش ہوگی ٹیسٹ سیریز میں اچھا کروں۔

اسپنرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان نے بتایا کہ ہمیں ٹیسٹ میں فائدہ دیں گے یہ ٹاپ کے اسپنرز ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیلتے ہوئے آئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ بنگلا دیش کے سینئر کھلاڑی نہیں ہیں لیکن پھر بھی بنگلا دیش کو آسان نہیں لیں گے، ہماری بیٹنگ لائن اپ تجربہ کار ہے اسپنرز کو اچھا کھیلیں گے، مجھے اعتماد ہے کہ ہم سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More