چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ کی خودکشی یا قتل، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قائم چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی گرلز ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ خود کشی کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کے کمرے میں طالبہ کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی، واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل نمبر چار کو سیل کر دیا تھا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ نوشین کاظمی نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور  تحقیقات کے بعد ہی کچھ واضح طور پر کہا جاسکے گا۔

علاوہ ازیں میڈیکل کالج کے طالب علموں نے مذکورہ واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبہ کی موت کے حوالے سے میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر گلزار شیخ نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ‘نوشین کاظمی پراسرار طور پر ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کالج نے بھی انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

پرنسپل کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کی لاش کا ایکسرے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا لیکن ان کی موت سے متعلق اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More