حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے 99 پیسے اضافے کی منظوری لے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں ڈیلرز مارجن کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ۔پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔نجی میڈیا کی مطابق ڈیلرز کے مارجن کو 99 پیسے فی لیٹر بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ۔ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے ہر چھ ماہ بعد مہنگائی کے تناسب سے ردو بدل کیا جائے گا ۔ وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد ان معاملات کی منظوری دے گی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More