بیٹا روز سمندر پر جانا چاہتا ہے لیکن چل نہیں سکتا ۔۔ یہ باپ اپنے معذور بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے لئے کیا کرتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 26, 2021

والد جیسی شفقت دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ جس کے پاس باپ نہیں ہوتے وہ سائے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ خدا ہر کسی کے والد کو سلامت رکھیں۔ ایک باپ ہی وہ واحد انسان ہے جو اولاد کی خوشیوں کی خاطر زندگی گزارتا ہے۔ کہانی ایک ایسے والد کی ہے جن کا بیٹا معذور ہے لیکن سمندر کی ریت پر چلنا پسند کرتا ہے۔ اس بچے کی خواہش تو باپ پوری نہیں کروا سکتا، البتہ روزانہ اس کو سمندر پر وہیل چیئر پر بٹھا کر لے جاتا ہے تاکہ بچے میں معیوسی نہ ہو۔

یہ بچہ پیدائشی طور پر معذور نہیں تھا، بالکل ٹھیک تھا لیکن جسمانی کمزوری کی وجہ سے یہ 9 سال کی عمر میں یوں معذور ہوگیا۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی اس تصویر کو اب تک لاکھوں لوگ لائک اور شیئر کر چکے ہیں۔ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ:

'' میں بھی معذور ہوں اور میرے ابو بھی مجھے روزانہ اسی طرح گھمانے لے جاتے ہیں۔ ایک دن کسی محلے والے نے والد سے کہا کہ تم روزانہ اس کو گھمانے کیوں لے جاتے ہو؟ کیا تمہیں لگتا ہے کہ یہ سب کرنے سے بچہ زندگی کی طرف لوٹ آئے گا؟ جس پر میرے والد نے کہا کہ یہ معذور نہیں ہے۔ میرا بیٹا میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ یہ معذور ہے تو کیا اس کا دل نہیں ہے؟ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More