اینالینا بیربوک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ منتخب

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

جرمنی کی ملکی تاریخ میں اینالینا بیربوک وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔

جرمنی میں دی گرین سیاسی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی شریک چیئرپرسن اینالینا بیربوک نئی حکومت میں وزارت خارجہ کا قلم دان سنبھالیں گی۔

دی گرینز پارٹی نے حالیہ انتخابات میں بیربوک کو چانسلر کے منصب کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم وہ اس مقصد کو پانے میں ناکام رہیں۔

سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ ہائکو ماس کی جگہ لیں گی۔ اس طرح وہ جرمنی کی تاریخ میں اس منصب کو سنبھالنے والی کم عمر ترین شخصیت بھی بن جائیں گی۔

بیربوک اس سے قبل واضح کر چکی ہیں کہ یورپی یونین کو جرمنی کی مضبوط اور فراخی کی حامل ہیں مگر جرمنی میں سرگرم خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بیربوک چین اور روس کے حوالے سے زیادہ سخت مواقف رکھتی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More