بیٹے کی شادی میں باپ نے اینٹری دے کے دھوم مچا دی تھی ۔۔ ۔۔ جانیے خورشید شاہ سے متعلق چند دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Nov 26, 2021

پاکستانی سیاست دان اپنے نت نئے انداز اور شہرت کی بنا پر جانے جاتے ہیں، ان کے اس انداز کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی سیاست دان خورشید شاہ سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں سنی ہو۔

سید خورشید شاہ کا تعلق سندھ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی سے ہے، 20 اپریل 1952 کو پیدا ہونے والے خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اہم ممبر سمجھے جاتے ہیں۔ خورشید شاہ کا شمار ان چند سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ رکھنے والے خورشید شاہ 1990 سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوتے آ رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے ہی حاصل کی، جبکہ انٹر گورمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر سے مکمل کیا۔ جبکہ ماسٹر تاریخ کے مضمون میں 1974 میں کیا۔ خورشید شاہ نے 1978 میں ایل ایل بی بھی کیا تھا، اسی لیے وہ وکیل بھی ہیں اور کاروباری شخص بھی۔
1998 سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں فعال کردار ادا کرنے والے خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ آج آپ جس اپوزیشن لیڈر اور سیاسی رہنما سے مل رہے ہو، اس کا کریڈیٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے مقصد کے لیے کسی کو استعمال نہیں کیا البتہ میں استعمال ہوا ہوں۔ کبھی کرپشن نہیں کی اور محنت کی۔ طلبہ تنظیم کے سربراہ کے طورپر میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
خورشید شاہ بتاتے ہیں کہ میرے مخالفین کا ایہ الزام حقیقت ہے کہ میں واپڈا میں میٹر ریڈر تھا۔ میرے والد سرکاری ملازم تھے اور میرا گھرانہ مڈل کلاس گھرانہ تھا۔ لیکن چونکہ ہم 6 بھائی تھے تو ہمارے علاقے کے ایک شخص نے ہی واپڈا میں نوکری کر وادی اور ہم ڈیڑھ دو سال تک تنخواہیں لیتے رہے۔ میں نے 1973 یا 1974 میں اس نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بات جان کر بھی آپ کو حیرت ہوگی کہ خورشید شاہ کو مونگ کی دال مختلف چٹنیوں کے ساتھ کھانا پسند ہے جبکہ انہیں فرائڈ مغز بھی پسند ہے، وہ انہیں شدید پسند کرتے ہیں۔ جبکہ ناشتہ دیسی قسم کا ہی پسند کرتے ہیں جس میں انڈہ، پراٹھا شامل ہے۔
خورشید شاہ اس وقت بھی میڈیا کی نظروں میں تھے جب ان کے صاحبزادے کی شادی ہوئی تھی اور انہوں نے ہیوی بائیک پر اینٹری دی تھی۔ یہ موقع دلہا اور دلہن کا ہوتا ہے مگر والد نے منفرد اینٹری سے کر دلہا اور دلہن سے زیادہ توجہ حاصل کر لی تھی۔
خورشید شاہ اپنے پوتوں سے بے حد پیار کرتے ہیں، تب ہی ان کے پوتے چاہے پریس کانفرنس ہو یا پھر کوئی تقریب، ہر جگہ دادا کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More