ولیمے پر دلہن نے دلہا کو گود میں اٹھا کر انوکھے انداز میں فوٹو شوٹ کروالیا، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Nov 27, 2021

شادی کے موقع پر دلہا اور دلہن کا فوٹو شوٹ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس آپ کی شادی کی خاص یادوں میں سے ایک حصہ ہوتا ہے۔

فوٹو گرافر کے کہنے پردلہا دلہن مختلف انداز سے تصویروں کے پوز بناتے نظر آتے ہیں لیکن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انوکھے انداز میں دلہا اور دلہن کا شادی کا فوٹو شوٹ کراتے دیکھا گیا کہ لوگ بھی حیران رہ گئے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحت مند دلہن نے اپنے دلہا کو گود میں اٹھا کر فوٹو شوٹ کروایا اور ان کے چہرے کی خوشی دیکھ کر صارفین بھی محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پیچھے موجود لوگ بھی دلہا دلہن کا یہ پوز دیکھ کر قہقے لگا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More