دبنگ خان سنیما ہال میں پٹاخے چھوڑنے پر غصے میں آگئے

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم کے دوران سنیما ہال میں پٹاخے چھوڑنے پر شدید برہمی کا اظہارکردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سنیما ہال میں سلمان خان کی فلم ’انتم‘ دکھائی جارہی ہے اور دوسری جانب ان کے جو شیلے مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان نے اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں مداحوں سے درخواست کی کہ آڈیٹوریم میں پٹاخے نہ چلائیں کیونکہ اس کی وجہ سے جلنے کا واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے ، جس سے آپ کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

سپر اسٹا نے اپنی انسٹا پوسٹ میں یہ بھی کہاکہ میں سنیما مالکان سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ فلم بینوں کو پٹاخے ہال میں لے جانے کی اجازت نہ دے اور سیکیورٹی انہیں دروازے پر ہی روک لے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More