چٹاکانگ ٹیسٹ:عابدعلی کی سنچری رائیگاں،پاکستان286پر آل آؤٹ

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 114.4 اوورز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں مشکلات کا شکار نظرآئی، بعدازاں عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دلکش شارٹس لگائے اور دوسرے روز کے اختتام تک 57 اوورز میں 145 رنز بنائے تھے۔

اوپنر عبداللہ شفیق نے اور عابد علی نے پہلی وکٹ کی شراکت داری کرتےہوئے 145 رنز بنائے تھے، میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق 52 کے انفرادی مجموعے پر وکٹ گنوابیٹھے جبکہ عابد علی 133 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سینئیر بلےباز اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹیسٹ میچ میں ناکام رہے اور 10 رنز بناکر مہدی حسن کا شکار بنے۔

دیگر بلےبازوں میں فواد عالم 8، نائب کپتان محمد رضوان 5، حسن علی 12، ساجد خان 5، نعمان علی 8 رنز بناسکے۔ فہیم اشرف نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 115.4 اوورز میں محض 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کو 44 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الااسلام نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ عبادت حسین 2 اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تھا، دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹے تھے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے، کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنتو نے 14 رنز بنائے۔

پہلے روز مشفق الرحیم اور لٹن داس نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، دونوں نے بنگلہ دیش کےلیے 204 رنز کی پارٹرشپ قائم کی۔ لٹن داس 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحیم نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی دیگر بلےبازوں میں تیج الاسلام 11، ابوجید 8، عبادت حسین 0 جبکہ مہدی حسن نے 38 رنز کی ناقابلِ شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More