قطر مذاکرات؛ امریکا کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

قطر میں جاری مذاکرات کے دوران امریکا نے افغانستان میں طالبان حکومت کو فی الحال تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطاق قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ افغان طالبان کے وفد کی قیادت قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کررہے ہیں۔ مذاکرات میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سمیت دیگر امور پر بات کی جارہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لئے افغان طالبان کی اولین ترجیح ملک کے منجمد اثاثہ جات کی بحالی ہے، اثاثہ جات کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں افغانستان میں انسانی المیہ کا خدشہ ہے۔ اثاثہ جات کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ برس افغانستان میں خانہ جنگی کا آغاز بعید از قیاس نہیں ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکا افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے، خواتین کے حقوق کی بحالی اور کثیر الجہتی حکومت بنانے کی ضمانت چاہتا ہے، اس لئے امریکا نے فی الوقت افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا افغانستان سے اپنے فوجی انخلا پر رضا مند ہوا تھا، بدلے میں یہ یقین دہانی کی گئی تھی کہ افغانستان میں ایک قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس میں تمام فریقین اور نسلی گروہوں کی نمائندگی ہوگی، لیکن افغانستان مٰں اب تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More