کراچی کی بریانی بھارت کی بریانی سے اچھی ہے کیونکہ ۔۔ ثانیہ مرزا اچانک پاکستان آ گئیں، کیا کر رہی ہیں؟ جانیے

ہماری ویب  |  Nov 28, 2021

سیلیبریٹیز ہمیشہ ہی سے اپنے عوام میں مقبول ہوتی ہیں، لیکن جب بات ہو بین الاقوامی سیلیبریٹی کی تو یہ مشہور شخصیات ہر ایک کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بھی آپ کو ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ کے بارے میں بتائیں گے جو ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا ویسے تو بھارت اسٹار ہیں مگر انہیں پاکستان میں بھی اسی طرح سے پسند کیا جاتا ہے، اگرچہ وہ پاکستانی بھابھی بھی ہیں مگر وہ جب پاکستان آتی ہیں تو انہیں لگتا نہیں ہے کہ یہ میرا سسرال ہے۔ اکثر لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ ثانیہ خاص طور پر جے ڈاٹ کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئی ہیں مگر عام طور پر پاکستان اور بالخصوص کراچی آتی رہتی ہیں۔
ثانیہ کراچی میں اپنی پرفیوم کی لانچنگ تقریب میں موجود تھیں جبکہ اس تقریب میں بے شمار مشہور شخصیات بھی موجود تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ نے بتایا کہ میں پاکستان اور کراچی آتی رہتی ہوں، مگر کسی کو خبر نہیں ہوتی ہے، تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی پاکستان اور کراچی آئی ہوں، لوگوں کی جانب سے بے حد پیار ملا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمیشہ آپ لوگوں کو خبر نہیں ہوتی ہے مگر میں اکثر پاکستان آتی رہتی ہوں۔ جبکہ کراچی کی بریانی سے متعلق ثانیہ کہتی ہیں کہ بھارت میں بھی بریانی ہوتی ہے مگر کراچی کی بریانی زیادہ پسند ہے کیوںکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی بریانی میں آلو بھی ہوتا ہے۔
اداکار احسن خان کے پروگرام میں ثانیہ اور شعیب بیٹے کے ساتھ مدعو تھے، بریک کے دوران احسن خان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ثانیہ وہ کونسا سوال ہے جس پر آپ کو مشکل ہوتی ہے، اس ثانیہ کہتی ہیں کہ مجھے شدید کوفت ہوتی ہے جب مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ ثانیہ کہتی ہیں کہ مجھے نہیں پسند اس قسم کے سوالات اور نہ چاہتی ہوں کہ ایسے سوال پوچھے جائیں۔
لیکن معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا اسی ویڈیو میں شعیب نے احسن خان کی بات کو کاٹتے ہوئے سوال کیا کہ ثانیہ آپ کس ٹیم کو سپورٹ کرتی ہو پاکستان اور بھارت کے میچ میں، جس پر ثانیہ نے پوچھا کہ جب پاکستان اور بھارت کا ٹینس میچ ہوگا، آپ کسے سپورٹ کروگے؟ شعیب نے فورا کہا کہ بالکل میں اپنی اہلیہ کو سپورٹ کروں گا، مجھے میرے ملک سے پیار ہے۔ اس ثانیہ نے کہا بالکل اب ایسے سوال نہ کرنا کوئی بھی۔ ثانیہ اپنی سسرال بھی جائیں گے جبکہ مختلف کھلاڑیوں کی بیگمات کی دعوت کی آفر بھی ہوئی ہوگی کیونکہ کئی کھلاڑیوں کی بیگمتا ثانیہ کی کافی اچھی دوست ہیں۔ تو عین ممکن ہے ثانیہ ان سے بھی ملنے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More