بیٹا باپ کی قبر پر ہاتھ لگا کر کہہ رہا تھا بابا اٹھیں اور ۔۔ جانیے کشمیری باپ کو شہید کرنے پر بیٹا رات کے اندھیرے میں اکیلا قبرستان میں کیا کر رہا تھا؟

ہماری ویب  |  Nov 28, 2021

والدین دنیا کی ایک ایسی ہستی ہے جو انسان کو اولاد کو ہر مشکل سے بچاتی ہے، لیکن جب یہی ہستی دنیا سے چلی جائے تو اولاد در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی اور اس حیوانیت کے باعث والدین کی شہادت کا ذکر کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک کم عمر بچہ رات کے وقت قبرستان میں موجود ہے۔ جبکہ کوئی دوسرا شخص اس وقت موجود نہیں تھا۔ یہ کم عمر بچہ اپنے والد کی قبر پر موجود ہے اور قبر پر ہاتھ کر کشمیری زبان میں کہہ رہا ہے، جس کا مطلب عین ممکن ہے یہی ہو کہ والد کو اٹھا رہا ہو جیسے کہ والد سو گئے ہوں۔
بچہ کہہ رہا ہے کہ بابا اٹھو، بابا اٹھو، گھر چلو۔ یہ بچہ اگرچہ معصوم ہے مگر بھارتی درندگی کی بھینٹ ضرور چڑھ گیا ہے۔ بچہ اکیلا رات کے اندھیرے میں قبرستان میں موجود ہے۔ آزادی کی قیمت کس حد تک چکانی پڑتی ہے، یہ کشمیری عوام کو بخوبی جانتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق اور آزادی کے لیے ہمت ہارنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More