ووٹر اور ووٹ کو عزت صرف پیپلز پارٹی ہی دیتی ہے، حسن مرتضیٰ

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ووٹر اور ووٹ کو عزت صرف پیپلز پارٹی ہی دیتی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ کے بجائے نوٹ کو عزت دلوا رہی ہے، ن لیگ چھانگا مانگا کی سیاست سے باز نہیں آ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی این اے 133 ضمنی الیکشن میں نوٹ کا مقابلہ نظریے سے کرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی ووٹ کی خرید و فروخت پر یقین نہیں رکھتی۔

سید حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر اور ووٹ کو عزت صرف پیپلز پارٹی ہی دیتی ہے، این اے 133 ضمنی الیکشن انشاءاللہ پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More