برطانیہ میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ آنکھ لگا دی گئی

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

برطانیہ میں ایک شخص کو کامیابی کے ساتھ تھری ڈی پرنٹڈ آنکھ لگا دی گئی۔

لندن کے مورفیلڈس آئی ہاسپٹل کے مطابق برطانوی شخص تھری ڈی آنکھ پانے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔

47 سالہ انجنیئر اسٹیور ورز کو جمعرات کے روز بائیں آنکھ لگائی گئی۔

اسپتال نے پریس ریلیز میں کہا یہ پروستھیٹک پہلی مکمل طور پر ڈجیٹل پروستھیٹک آنکھ ہے جو مریض کےلیے بنائی گئی ہے۔

اسپتال کے مطابق یہ آنکھ متبادل کے مقابلے میں زیادہ حقیقی ہے۔

دیگر پروستھیٹک آنکھیں میں دراصل ایک ڈِسک پر ہاتھوں سے پُتلی پینٹ کی ہوئی ہوتی ہے اور اُست آنکھ کے حلقے میں لگا دیا جاتا ہے۔

تاہم ان ڈیزائن روشنی کو آنکھ کی گہرائی میں جانے سے روکتا ہے۔

حقیقی لگنے کے ساتھ، آنکھ لگنے کا عمل کم تکلیف دہ ہے۔

روایتی پروستھیٹکس لگانے کےلیے آنکھ کے حلقے کا ایک سانچہ لیا جاتا تھا جبکہ تھری ڈی پروستھیٹک آنکھ کےلیے حلقے کو ڈجیٹلی اسکین کیا جاتا ہے تاکہ تفصیلی تصویر ملے۔

ورز کی ٹھیک آنکھ کو بھی اسکین کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان کی دونوں آنکھیں ایک جیسی لگ رہی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More