معصومانہ انداز سے دیکھنے والا یہ بچہ آخر کس مشہور سیاستدان کا بیٹا ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 08, 2021

بچپن سب ہی کا حسین ہوتا ہے اور اُن حَسین یادوں کو تصویروں میں قید کر لیا جاتا ہے تاکہ جب دل کرے تو اُن پرانی تصویروں کو دیکھ لیا جائے۔

سوشل میڈیا پر اداکار، سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور یگر مشہور شخصیت کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر اپنے بچپن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی جاتی رہتی ہیں۔

اب ویسے ہی ایک اور مشہور شخصیت کے بیٹے نے اپنی یادگار پرانی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔

اب بتایئے اوپر موجود تصویر میں یہ ننھا بچہ کون ہے اور یہ کس مشہور سیاستدان کا بیٹا ہے؟

پیلی قمیض میں کیمرے کی جانب معصومانہ انداز میں دیکھتے ہوئے اس بچے کو کیا آپ پہچان پائے۔ اگر نہیں تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں موجود بچہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ہے۔

جنید صفدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بچپن کی یہ خوبصورت تصویر ’ایک دفعہ کا ذکر ہے ‘ کے عنوان کے ساتھ شیئر کی ہے جو مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔

خیال رہے ان دنوں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا ولیمہ 18 دسمبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More