جرمن ہیکر نے 20 سے زائد ٹیسلا گاڑیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

بول نیوز  |  Jan 13, 2022

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ہیکرز نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ٹیسلا کی 20 سے زائد گاڑیوں کو ہیک کرنے اور ڈرائیوروں کی جاسوسی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈیوڈ کولمبو نامی اس نوجوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹیسلا کاروں کے آتھینٹیکیشن ٹوکنز فیل ہونے کی وجہ ایلون مسک کی قائم کردہ کی کمپنی نہیں بلکہ اس کے مالکان خود ہیں۔ جنہوں نے اپنی ذاتی معلومات پر مشتمل تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیا۔

ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیسلا میں استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر میں اس سیکیورٹی خامی کو تلاش کیا جس کی وجہ سے دو درجن سے زائد کاروں کا کنٹرول حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں۔

👇https://t.co/H4o1osy1BJ

— David Colombo (@david_colombo_) January 12, 2022

کولمبونے بتایا کہ اسی سیکیورٹی خامی کی وجہ سے میں چابی کے بغیر ٹیسلا کاروں کو اسٹارٹ کرنے، سیکیورٹی سسٹم کو غیر فعال کرنے کے ساتھ ساتھ دروازوں اور کھڑکیوں کو ان لاک کرسکتا ہوں۔ تاہم بلند آواز میں گانے چلانے اور لائٹیں جلانے کے علاوہ ڈرائیونگ میں مداخلت کرنے سے قاصر ہوں۔

ڈیوڈ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو بتایا کہ وہ کار کے اندر موجود کمیروں  تک رسائی حاصل کرکے ڈرائیور کی جاسوسی بھی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسلا کے انفرا اسٹرکچر کی خامی نہیں ہے۔ اس معاملے پر میں ٹیسلا کی پروڈکٹ سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہوں نے تمام متاثرین کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

اگرچہ ڈیوڈ کی جانب سے اس تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ڈیوڈ نے اس سیکیورٹی خامی نقص کا سرسری ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے کار کے مالک کی نجی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے کار کی پروگرامنگ سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More