جیکولین فرنینڈز کو بالی ووڈ میں کام ملنا بند

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو بالی ووڈ میں کام ملنا بند، وہ ایک اور بڑے پراجیکٹ سے باہر ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل جیکولین بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم دی گھوسٹ کا حصہ تھیں تاہم اب وہ مزید اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

اداکارہ کے فلم سے باہر ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی لیکن بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کی وجہ سے ہی اداکارہ کو فلم سے باہر کیا گیا ہے اور اب فلمساز کسی دوسری ہیروئن کی تلاش میں ہیں۔

اس سے قبل بھی جیکولین فرنینڈز کو منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے پون کلیان کی تیلگو فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نرگس فخری کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈز کو کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث دھوکے باز شخص سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔

 

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More