آج تک پورے شہر کو پانی یہی پتھر فراہم کر رہا ہے ۔۔ حضرت موسیٰ کا وہ معجزہ، یہ پتھر کہاں موجود ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچا ریا ہے

ہماری ویب  |  Jan 15, 2022

دنیا کے ایسے کئی ممالک ہیں جہاں ایسی کئی چیزیں موجود ہیں جو کہ انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ وہ تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد ہونے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر حکیم بابر نامی فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں عین موسیٰ سے متعلق بتایا جا رہا تھا۔ عین موسیٰ وہ مقام ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عصاء مارا تھا، جس سے ان کی قوم کے لیے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا تھا۔

اردن کے شہر پیٹرا میں واقع یہ مقام عین موسیٰ کے نام سے مشہور ہے جہاں یہ چشمہ واقع ہے، ایک اندازے کے مطابق شہر کو پانی کا ایک اہم ذریعہ یہی چشمے کو قرار دیا جاتا ہے، اس چشمے کو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے منسوب کیا جاتا ہے۔

ایک بڑے پتھر جس میں کئی سوراخ موجود ہیں، اس پتھر کے نیچے سے پانی بہتا رہا ہے جو کہ پیٹرا شہر کے رہنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

پیٹرا شہر سے موجود اس مقام کو وادی موسیٰ بھی کہا جاتا ہے، ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ جب حضرت موسیٰ اپنی قوم کے ساتھ اس مقام پر پہنچے تھے تو کھانے پینے کو کچھ نہیں تھا، اسی لیے اللہ تعالٰی نے من و سلویٰ اور پانی اس مقام پر اتارا تھا۔ حضرت موسیٰ نے اپنے عصے کی مدد سے پتھر میں سے پانی کا چشمہ نکالا تھا۔

اس پتھر کے 12 سوراخ تھے جس میں سے پانی نکلتا تھا، لیکن اب چونکے اس جگہ کو محفوظ بنانا ہے اسی لیے اب اس اب پانی نیچے کی طرف سے نکلتا ہے۔ وقت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ انداز میں بھی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More