لاہور:بچوں کےلیےمضرصحت اشیاء بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ

سماء نیوز  |  Jan 15, 2022

لاہورمیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں کوٹ لکھپت فیکٹر ی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء قبضے میں لے لی گئی۔

کوٹ لکھپت فیکٹر ی ایریا میں کارروائی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں کیڑے،سسری زدہ مکئی کے دانوں اورناقص آئل کی بھاری مقداربرآمد کرلی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ زنگ آلود، بدبودارمشینری اورپھپھوندی زدہ اجزاء کے استعمال سے کارن پاپس تیارکیے جارہے تھے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید بتایا کہ سنیکس یونٹ کو متعدد بارقوانین کی خلاف ورزیوں پر اصلاحی نوٹسز اورجرمانے بھی عائد کیےجا چکےہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پروڈکشن ایریا میں غیر معیاری اسٹوریج،حشرات کی بھرمار،گندا اور بدبودارماحول پایا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائےہیں۔

رفاقت علی نسوآنہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کی اشیاء میں مضر صحت اجزاء کا استعمال پیٹ اور معدے سمیت متعددبیماریوں کا سبب بنتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More