’پشاور کے نوجوانوں کیلئے مسلم لیگ ن حکومت کا تحفہ‘

بول نیوز  |  Jan 16, 2022

مسلم لیگ ن حکومت نے پشاور کے نوجوانوں کے لئے تحفہ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائینسز جو بہترین یونیورسٹی ہے۔

پشاور کے نوجوانوں کے لئے مسلم لیگ ن حکومت کا تحفہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائینسز جو بہترین یونیورسٹی ہے اس کے لئے ریسرچ اور سیمینار بلاک اور تدریسی سہولیات کا تحفہ جس کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تکمیل پہ افتتاح بھی کیا- اعلی تعلیم کا شعبہ وژن 2025 کا بنیادی ستون تھا- pic.twitter.com/aQfbQYIyPi

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 16, 2022

احسن اقبال نے کہا کہ اس کے لئے ریسرچ اور سیمینار بلاک اور تدریسی سہولیات کا تحفہ جس کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تکمیل پر افتتاح بھی کیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ وژن 2025 کا بنیادی ستون تھا

انکا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی جتنی بے توقیری پی ٹی آئی نے کی ہے اس کی ہماری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی مشترکہ اجلاس اور منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کے قوانین جس انداز میں بلڈوز کروائے گئےاس طرح یونین کونسل کا اجلاس بھی نہیں ہوتا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے تمام پارلیمانی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More